English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ نے ایرانی خطرے کو محدود نہ کیا تو ہمارے پاس دوسرا آپشن ہے،سعودی وزیر خارجہ

share with us

واشنگٹن:23؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پیدا ہونے والے خطرات کو ختم کیا جارہا ہے۔ واشنگٹن نے اگر ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود نہیں کیا تو سعودی عرب کے پاس دیگر آپشن بھی ہیں۔ وہ واشنگٹن میں بروکنگزانسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ نے طویل عرصے تک انسداد دہشت گردی کے لئے مل کر کام کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کئی دہائیوں پر مبنی ہے۔ ہمیں خطے میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ عراق، شام اور یمن میں دستوری حکومت کی مدد خطے کے چیلنجز ہیں جن سے نبرد آزما ہیں۔ایران پورے خطے میں دہشت گردی کا منبع ہے۔ وہ تمام عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے خطے میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے۔ہم 1979ءسے ایران سے شاکی ہیںاس کے باوجود ہم نے دوستی کا ہاتھ بڑھا رکھا تھا۔ایران کے ساتھ مغربی ممالک کا ایٹمی معاہدہ کئی سقم کا حامل ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا