English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کریگا

share with us

اسلحے میں چھ ہزار سات سو یو ایس بلٹ اینٹی ٹینک میزائل، امریکی ٹینکوں کے پرزے، ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہونگے


واشنگٹن:23؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کریگا، اسلحہ میں 6 ہزار 7 سو اینٹی ٹینک میزائل شامل ہونگے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تین ہفتوں کے لیے امریکا کے دورے پر ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے مابین اسلحے کی خرید و فروخت کا معاہدہ طے پایا ہے، سعودی عرب امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گا۔ اسلحے میں چھ ہزار سات سو یو ایس بلٹ اینٹی ٹینک میزائل، امریکی ٹینکوں کے پرزے، ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہونگے۔محکمہ خارجہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو معاہدے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ کانگریس ارکان تیس دنوں میں اس ڈیل کی مخالفت میں کارروائی کرسکتے ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر دفاع جم میٹس سے بھی ملاقات کی جس میں جم میٹس نے سعودی ولی عہد پر یمن جنگ کا فوری سیاسی حل نکالنے پر زور دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا