:اور ہر طرح کے
بریکنگ نیوز : ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر تباہ ، وزیر ... بھٹکل : حنیف آباد کراس کے بعد اب جامعہ آباد روڈ پ ... مودی تیسری بار اقتدار میں آئے تو 6 ماہ میں پاک مقبو ... بھٹکل : ایگری کلچراراضی کا آدھار کارڈ سے لنک ، کی ... الیکشن کمیشن جی ! اب تو جاگ جاؤ ,16سالہ لڑکے کی ۸ مر ... ٹرن آؤٹ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں تاخیر کیوں؟ : سپریم کو ... اب ایک اور قدیم مسجد پر ہندووں کا دعوی ، ۲۲ مئی کو ... گرمی سے راحت نہیں،ملک کی کئی ریاستوں میں ۲۱؍ مئی ت ...

پبلک پراسیکیوشن کے دفاتر کرپشن کے خاتمے کے خواہاں کسی بھی فرد کا خیر مقدم کرتے ہیں،اٹارنی جنرل
الریاض :22؍مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے اٹارنی جنرل سعود بن عبداللہ المعجب نے تمام صوبوں میں ( بدعنوانیوں کی ) تفتیش اور تحقیقات کے لیے محکمے قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ اعلان صوبہ تبوک اور اس کے شہروں الواجح ، دوبا اور تیما میں پبلک پراسیکیوشن کی شاخوں کے حالیہ دورے کے بعد کیا ۔انھوں نے وہاں اپنے محکمے کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے پبلک پراسیکیوشن کی شاخوں کی ضرورت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے تبوک کے گورنر فہد بن سلطان بن آل سعود سے بھی ملاقات کی۔سعودی اٹارنی جنرل نے کہا کہ پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ سرکاری اور نجی حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا اور مملکت سے کرپشن کے مکمل خاتمے کے لیے بدعنوانیوں کے کیسوں کی تحقیقات کرے گا۔انھوں نے کہا کہ پبلک پراسیکیوشن کے دفاتر کرپشن کے خاتمے کے خواہاں کسی بھی فرد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ملک کے مفاد میں پبلک پراسیکیوشن کی بہتری کے لیے کسی بھی قسم کی تجاویز اور سفارشات کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |