English   /   Kannada   /   Nawayathi

مارک زکربرگ نے کیا غلطی کا اعتراف، کہا عوام کے اعتماد کو دوبارہ کریں گے بحال

share with us

نیویارک:22مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)فیس بک کے سر براہ مارک زکر برگ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ان کہنا ہے کہ فیس بک سے عوام کے اعتماد کو جو ٹھیس پہنچی ہے اسے بحال کریں گے۔ زکربرگ نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس سے بچنے کے لیے کئی سال پہلے اقدامات کیے تھے مگر اب فیس بک کو ایک قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، اگر ہم عوام کے ڈیٹا کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کام چھوڑ دینا چاہیے۔کہاانہوں نے کہا کہ ان تمام ایپلی کیشنز کی تحقیقات ہوں گی جو ڈیٹا کے لیے 2014 سے قبل دستیاب تھیں۔ کیمبرج انالیٹیکا اسکینڈل کے بعد مزید حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، ڈیٹا کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کے معاملہ میں ہم نے ٹھوکر کھائی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دوسری جانب برطانوی ٹی وی کے مطابق فیس بک پر لوگوں کے اعتماد میں 60 فیصد کمی آئی ہے جبکہ 80 فیصد کو یہ علم نہیں کہ ڈیٹا کا کیا استعمال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کے شیئرز کی قیمتیں پہلے ہی گرچکی ہیں۔ برطانوی اور یوروپی ادارے فیس بک اور کیمبرج اینالیٹیکا کے خلاف تحقیقات کررہے ہیں کہ کیا امریکی صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی کامیابی اور بریگزٹ کو ممکن بنانے کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا چوری کرکے نتائج کو متاثر کیا گیا۔ برطانوی اور امریکی میڈیا کے مطابق کیمبرج اینالیٹیکا نے مبینہ طور پر ایک سافٹ ویئر کے ذریعے 2014 میں فیس بک استعمال کرنے والے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کیا اور اس ڈیٹا کے ذریعے مختلف پارٹیوں سے پیسے لے کر انتخابی نتائج کو متاثر کیا گیا۔اسی بارے میں برطانیہ کے چینل فور نے خفیہ تفتیشی ویڈیو جاری کی ہے جس میں کیمبرج اینالیٹیکا کے سربراہ کو اعتراف کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی فرم اپنے کلائنٹس کے مخالفین کو بدنام کرنے کے لیے کس طرح غیر قانونی حربے استعمال کرتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا