:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...
:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...
فلسطینی قوم کے صدر کی حیثیت سے میں غزہ کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان کررہا ہوں،قومی پروگرام کو محفوظ بنانے کی راہ ہموار کرنے کیلئے قومی، قانونی، مالی اور دیگر نوعیت کی پابندیوں کے احکامات دیئیہیں،ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
رام اللہ : 20؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے دو ملین عوام پر ایک نیا بم گراتے ہوئے ان پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غزہ کی پٹی میں حال ہی میں وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کو جواز بنا کر علاقے پر نئی قدغنیں عاید کردی ہیں۔تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی قوم کے صدر کی حیثیت سے میں غزہ کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان کررہا ہوں۔ میں نے قومی، قانونی، مالی اور دیگر نوعیت کی پابندیوں کے احکامات دیے ہیں تاکہ قومی پروگرام کومحفوظ بنانے کی راہ ہموار کی جاسکے۔
ان کا اشارہ غزہ کی پٹی پر نئی پابندیاں مسلط کرنے کی طرف تھا۔صدر عباس نے دعوی کیا کہ وہ جوکچھ بھی کررہے ہیں وہ قومی پروگرام اور اعلی قومی مفاد میں کررہے ہیں۔ انہیں توقع ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام ان کے اقدامات کو سمجھیں گے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے فلسطینی تنظیموں کی طرف سے غزہ پر مزید پابندیاں عائد نہ کرنے کا مطالبہ بھی نظرانداز کردیا اور کہا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف مزید اقدامات کئے جائیں گے۔محمود عباس نے ایک بار پھر وزیراعظم رامی الحمد اللہ اور انٹیلی جنس چیف ماجد فرج پرحملے کی ذمہ داری اسلامی تحریک مزاحمت حماس پر عائد کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم الحمد اللہ اور انٹیلی جنس چیف ماجد فرج پر حملہ حماس نے کرایا۔خیال رہے کہ فلسطینی وزیراعظم اور انٹیلی جنس چیف ماجد فرج کے قافلے پر پندرہ مارچ کو ان کے غزہ دورے کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں سات افراد زخمی ہوئے تھے تاہم وزیراعظم اور انٹیلی جنس چیف محفوظ رہے تھے۔ اس وقت بھی فلسطینی اتھارٹی نے حملے کی ذمہ داری حماس پر عائد کی تھی تاہم حماس نے فلسطینی اتھارٹی کا الزام مسترد کردیا تھا۔محمود عباس نے حماس اورجماعت کی قیادت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ حماس کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور سنہ 2007 میں حماس کی بغاوت غیرآئینی تھی۔فلسطینی صدر محمود عباس نے مصر پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کے عمل میں مخلص کوششوں کے بجائے مصر نے منافقانہ طرزعمل اپنایا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |