English   /   Kannada   /   Nawayathi

تلنگانہ اسمبلی میں 1.74 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش ، اقلیتوں کیلئے 2000 کروڑ روپے مختص

share with us


حیدرآباد:15؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ کے وزیر خزانہ ای راجندر نے ریاستی اسمبلی میں 1,74,553 کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ پیش کیا۔ ایوان میں اپنے پانچویں بجٹ میں وزیرموصوف نے کہا کہ تخمینہ آمدنی 1,25,454کروڑ روپے ہے اور تخمینی مالیتی خسارہ 28,077کروڑ روپے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی آمدنی 73,751کروڑ روپے ہے جبکہ مرکز کا حصہ 29,041کروڑ روپے ہے۔ تخمینی فاضل آمدنی 5520کروڑ روپے ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہر سال ریاست میں مجموعی گھریلو پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں کئے گئے رقمی الاٹمنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عوام کے مختلف طبقات کا احاطہ کرنے والی فلاحی اسکیمات اور آبپاشی کے شعبہ کو بجٹ میں اہمیت دی گئی ہے۔ آبپاشی شعبہ کے لئے 25ہزار کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔ تعلیم کے شعبہ کے لئے 10,830کروڑ روپے 145 صحت کے 7335کروڑ اور اقلیتوں کے لئے 2000 کروڑ روپے الاٹ کئے گئے ہیں۔  ریاست کے ہر گھر کوپینے کے پانی کی فراہمی کی مشن بھاگیرتا اسکیم کے لئے 1081کروڑ روپے اور ریاستی بلدیات کے لئے 7251کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پنچایت راج شعبہ کے لئے 15,000کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ شہری ترقی کے لئے 1000کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ بجلی کے شعبہ کے لئے 5650اور صنعتوں کے لئے 1286کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ایس سیز کی ترقی کے لئے 16,463 کروڑ روپے 145 ایس ٹیز کی ترقی کے لئے 8063کروڑ روپے 145 بی سیز کے لئے 5920کروڑ روپے الاٹ کئے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا