English   /   Kannada   /   Nawayathi

تمل ناڈو : جنگل کی آگ میں پھنسے ٹریکنگ کرنے گئے 40 طلبہ ، ریسکیو میں فضائیہ کے جوان مصروف

share with us

چنئی۔11مارچ2018(فکروخبر /ذرائع)   تمل ناڈو کے تھینی ضلع میں جنگل میں لگی آگ میں 40 طلبہ کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ۔ خبروں کے مطابق طلبہ کورنگنی ہلس میں ٹریکنگ کیلئے گئے تھے ، اسی دوران آگ لگ گئی اور وہ وہاں پھنس گئے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں ۔ آگ میں طلبہ کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی ای پلانی سامی نے مرکزی وزارت دفاع سے بچانے کیلئے امدادی مہم چلانے کی فریاد کی ۔
وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ٹویٹر پر اطلاع دیا کہ انہوں نے طلبہ کو ریسکیو کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ فضائیہ کے جوان طلبہ کو محفوظ باہر نکالنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ادھر ریاست کے نائب وزیر اعلی او پنیر سیلوم جائزہ لینے کیلئے موقع پر روانہ ہوچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا