English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک مسلح افواج کی پیش قدمی ،عفرین میں داخل ہونے کے لئے تیار

share with us

عفرین:11/مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج عفرین کے مرکزی علاقے میں کسی بھی وقت داخل ہو سکتی ہے۔شاخ ِزیتون آپریشن کے دائرہ کار میں عفرین کے دروازے کے نام سے منسوب کیے جانے والے جندرس کو دہشت گردوں سے صاف کر لیا گیا ہے، فوج تحصیل کے مرکزی مقام کو پہنچ گئی ہے۔الا جاوز، بیوک ہالوبو، ملکیہ اور کرد فارمیز دیہاتوں کو بھی دہشت گردوں سے پاک کر لیا گیا ہے۔عفرین اور عزیز تحصیلوں کو پانی فراہم کرنے والے 17 نسان بیراج کو بھی زیر کنٹرول لے لیا گیا ہے۔تازہ کاروائیوں میں 46 دہشت گرد مارے گئے ہیں، جس کے بعدآپریشن کے آغاز سے ابتک ہلاک شدگان دہشت گردوں کی تعداد 3 ہزار 195 ہو گئی ہے۔جبکہ 815 مربو کلو میٹر کا رقبہ زیر کنٹرول لے لیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا