یوپی میں ڈاکٹروں کے مریض کے کٹے پیر کو بنایا تکیہ ، ویڈیو وائرل ،تحقیقات شروع

share with us

یوپی:11؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)۔یوپی کے جھانسی سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک زخمی شخص کا پیر کاٹنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے کٹے ہوئے پاؤں کو ہی تکیہ بناکر اس شخص کے سر کے نیچے رکھ دیا۔ڈاکٹروں کی اس حرکت سے ہر کوئی سکتہ میں ہے۔میڈیکل کالج نے اس معاملے میں جانچ کے احکام دئے ہیں۔در اصل ہفتے کی صبح شہر کے مؤ رانی پور تھانہ علاقے میں ایک شخص کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔سڑک حادثہمیں زخمی شخص کی حالت بہت خراب تھی۔جس کے چلتے ڈاکٹروں کو اس کا بایاں پاؤں کاٹنا پڑا۔زخمی ہوئے پاؤں کے نیچے ڈاکٹروں نے تکیہ رکھ دیا لیکن سر کے نیچے رکھنے کیلئے ان کے پاس کچھ نہیں تھا تو انہوں نے شخص کا کٹا پاؤں ہی تکیہ کی جگہ شخص کے سر کے نیچے لگا دیا۔وہ شخص پورے وقت کٹے ہوئے پاؤں کی بدبو کی وجہ سے پریشان رہا۔اہل خانہ بھی  اپنے بیٹے کے ساتھ ہو رہے ڈاکٹر کے اس رویہ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد میڈیکل کالج نے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے جانچ کے احکام دئے ہیں۔اس معاملے میں اب تک پولیس کے پاس کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا