English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی رکن پارلیمان اسرائیلی جیل سے 11 ماہ بعد رہا

share with us

اسرائیلی فوج نے12اپریل 2017 کو راملہ میں البیرہ کے علاقے میں ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا

مقبوضہ بیت المقدس۔10مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) اسرائیلی حکام نے گیارہ ماہ سے پابند سلاسل فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن احمد عطون کو گذشتہ روز رہا کردیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد عطون اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کی ٹکٹ پر بیت المقدس سے 2006 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔احمد عطون مجموعی طورپر13 سال صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔باون سالہ رکن پارلیمان کو اسرائیلی فوج نے آخری بار 12 اپریل 2017 کو راملہ میں البیرہ کے علاقے میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے وقت قابض فوج نے ان کے گھرمیں بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی تھی۔سنہ 2010 میں اسرائیلی حکومت نے احمد عطون کی القدس کی شہریت منسوخ کردی تھی اور انہیں بیت المقدس سے راملہ بے دخل کردیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ تین دیگر فلسطینی سیاسی رہنما اورا رکان پارلیمان محمد ابو طیر، محمد طوطح اور سابق وزیر خالد ابو عرفہ کی القدس کی شہریت بھی منسوخ کرکے انہیں وہاں سے نکال باہر کیا تھا۔ ان پر اسرائیلی ریاست کے ساتھ بد دیانتی کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا