English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں بمباری جنگی جرم ، اقوام متحدہ نےعالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا اعلان

share with us

نیویارک :03؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)  اقوام متحدہ نے شامی علاقےغوطہ میں بمباری کو جنگی جرم قرار دیدیا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بمباری کے ذمہ داروں کیخلاف جرائم کی عالمی عد الت میں مقدمہ چلایا جا ئے گا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ برائے انسانی حقوق زید راجہ الحسین غوطہ میں جاری بمباری اور بے گناہ افراد کی ہلاکتوں پر پر پھٹ پڑے، انہوں نے غوطہ سمیت شام کےدیگر شہروں میں جاری بمباری کو جنگی جرم قرار دے دیا۔

انہوں کہا کہ شام میں بمباری میں ملوث ممالک اپنے اس فعل کے جوابدہ ہوں گے،اور انہیں انسانی حقوق کی پامالی اور قتل عام پر جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔زید راجہ الحسین کا مزید کہنا تھاکہ عالمی برادری غوطہ میں بمباری سے متاثرہ افراد کی بحالی اور ان کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔دوسری جانب سیرین نیٹ ورک فار ہیوم رائٹس نے فروری میں شام میں بمباری کے باعث ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ، جس کے مطابق فروری میں شام میں 1380 شہری جاں بحق ہوئے، جاں بحق افرادمیں 230 بچے ،191 خواتین شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 67فیصداموات مشرقی غوطہ میں شامی فضائیہ کی بمباری سےہوئیں، شامی فوج کی بمباری سے روزانہ 8 شیر خوار بچے جاں بحق ہوئے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے شام کے علاقے غوطہ کو زمین پر جہنم قرار دیتے ہوئے وہاں جاری بمباری کی شدید مذمت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا