English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجستھان: ہولی کے دوران دلت نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل ،ناراض اہل خانہ کا سڑک پر اتر کر احتجاج

share with us

الور :03؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) راجستھان میں الور ضلع کے بھیواڑی تھانہ علاقہ میں ایک نا بالغ دلت نوجوان کا دیگر سماج کے کچھ نوجوانوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ۔ ایڈیشنل پولیس انسپکٹر ( بھیواڑی ) پشپیندر سولنکی کے مطابق نیرو جاٹو ( 16) کچھ دیگر سماج کے نوجوانوں کے ساتھ ہولی کھیل رہا تھا، اسی دوران نیرج کا کچھ نوجوانوں کے ساتھ تنازع ہوگیا ، جس کے بعد نوجوانوں نے پیٹ پیٹ کر اس کو بری طرح سے زخمی کردیا اور پھر اس کی موت ہوگئی ۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں مقتول کے جسم پر کسی دھار دار ہتھیار سے چوٹ کے نشان نہیں پائے گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس وقعہ کے بعد مشتعل اہل خانہ نے اسپتال اور پولیس کی گاڑی پر پتھراو کیا اور توڑ پھوڑ کی ۔ ناراض اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ پر بھی جام لگایا ۔اس سلسلہ میں اہل خانہ نے تین لوگوں پر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ تاہم ابھی تک نہ تو مقتول کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا