English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کی میکسیکوصدر کے ساتھ سخت کلامی ،صدر نے امریکی دورہ منسوخ کر دیا

share with us

میکسیکو :27؍ٖفروری 2018 (فکروخبر/ذرائع)میکسیکو کے صدر اینریک پینا نیتو نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کے دوران غصے میں آنے کے بعد امریکہ کے متوقع دورے کو منسوخ کر دیا۔ٹرمپ اور نیتو کے درمیان مذاکرات میں امریکہ۔میکسیکو سرحد پر دیوار چنوائے جانے کے زیر غور منصوبے کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہو گئی۔مذاکرات تقریباً 50 منٹ تک جاری رہے اور اس دوران نیتو نے ٹرمپ سے اس بات کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا کہ متوقع دیوار کی مالیت میکسیکو کی طرف سے ادا نہیں کی جائے گی۔

تاہم ٹرمپ نے اس سوچ کی مخالفت کی ہے۔وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس بات سے اتفاق کیا گیا ہے کہ یہ وقت دونوں رہنماوں کی ملاقات کے لئے موزوں وقت نہیں ہے لیکن امریکہ اور میکسیکو کے وفود مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ ملک میں غیر قانونی داخلے و خروج کے سدباب کے لئے میکسیکو کی سرحد پر دیوار چنوائی جائے گی اور اس کے مصارف بھی میکسیکو کی طرف سے ادا کئے جائیں گے۔

 

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا