:اور ہر طرح کے
چامراج نگر کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ ، نارا ... جنوبی کنیرا کے بنجارملے میں 100 فیصد پولنگ ... حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ...

چنڈی گڑھ۔26فروری2018(فکروخبر /ذرائع) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی فصل سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے پودوں کی غذائی ضروریات پوری کی جائیں۔ نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاش سفارش کردہ تناسب میں ڈالی جائے تو بیج کی پیداوار اور تیل دونوں زیادہ مقدار میں حاصل ہوتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اوسط زرخیز زمین میں سورج مکھی کی فصل کیلئے ڈیڑھ بوری ڈی۔ اے۔ پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ بوائی کے وقت جبکہ آدھی بوری یوریا پہلے پانی پر، آدھی بوری دوسرے پانی پر اور جب فصل پھولوں پر آجائے تو آدھی بوری یوریا فی ایکڑ اس وقت ڈالیں۔
سورج مکھی کے 100 کلو گرام بیجوں میں 6 کلو گرام نائٹروجن، 2 کلوگرام فاسفورس اور 18 کلو گرام پوٹاش پائی جاتی ہے۔ یہ غذائی اجزا پودے نے زمین ہی سے حاصل کئے ہوتے ہیں جو کہ ہمیں اس کے بیجوں میں ملتے ہیں۔ زمین سے جذب کردہ فاسفورس کا تین چوتھائی پودے کے بیجوں میں پایا جاتا ہے۔ نائٹروجن کی کمی سے سورج مکھی کے پھول کی جسامت چھوٹی رہتی ہے اور پھول کے مرکز میں بننے والے بیج بھی گری کے بغیر ہوتے ہیں جس سے پیداوار پر منفی اثر ہوتا ہے۔ فاسفورس کی کمی سے بیجوں کا سائز اور ان میں بننے والا تیل دونوں میں کمی ہو جاتی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |