English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیش وین پر نا معلوم مسلح افراد کا حملہ ،2پولیس اہلکار ہلاک ،مسلح افراد اسلحہ چھین کر فرار

share with us

کیش وین پر حملے ہونے اور2پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی پولیس و فورسز کے اعلیٰ حکام جائے موقعہ پر پہنچ گئے ،صورتحال کا جائزہ لیا ،پولیس و فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم کسی کے گرفتار ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کرالہ چک کیلر شوپیاں اس وقت دہل اٹھا جب جدید ہتھیاروں سے لیس نا معلوم افراد نے جموں و کشمیر بینک کی کیش وین پر گھات لگا کر حملہ کیا اور گولیاں چلائیں ،جس کے نتیجے میں کیش وین کی حفاظت پر معمور جموں و کشمیر پولیس کے 2اہلکار جن کی شناخت مشتاق احمد ساکنہ اننت ناگ اور طاریق احمد ساکنہ تملہ ہال پلوامہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کیلئے نزدیکی اسپتال پہنچا دیا گیا ۔نا معلوم مسلح افراد زخمی ہوئے پولیس اہلکاروں کی سروس رائفلیں بھی اڑا کر لے گئے ۔نا معلوم مسلح افراد کیش وین سے کتنی رقومات اڑا کر لے گئے اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ کیش وین پر حملہ ہونے اور 2پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی پولیس و فورسز کے اعلیٰ افسران جائے موقعہ پر پہنچ گئے ،صورتحال کا جائزہ لیا ۔پولیس و فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم کسی کے گرفتار ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ نمائندے کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے انہیں مردہ قرار دیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا