English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج کمیٹی بید رسے جملہ 71کور بنگلور حج آفس میں داخل کئے گئے

share with us

چونکہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 7ڈسمبر طئے کی گئی تھی اس کے مطابق اس مقدس فریضہ کو اداکرنے کے لئے عازمین میں حددرجہ جذباتی تاثر دیکھنے کوملا۔ اور 7ڈسمبرتک 71کورحج کمیٹی بیدر میں داخل ہوئے جن میں جملہ عازمین کی تعداد 158ہے۔ واضح رہے کہ 70سال یا اس سے زیادہ عمرکے درخواست کنندگان کو قرعہ اندازی کے بغیر باضابطہ محفوظ رکھاگیاہے۔ محفوظ فارم پرکرنے والوں کی تعداد 9ہے اس طرح بید رحج کمیٹی سے جملہ 297عازمین اورجملہ کور133ہوتے ہیں۔ ان تمام تفصیلات کی وضاحت کرتے ہوئے صدر انجمن خادم الحجاج بیدر سید صغیر احمد نے بتایاکہ جس طرح پچھلے 18سال سے انجمن اور ان کے خادمین نے جو خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ۔ اس میں مقصد صرف اور صرف خوشنودئ خداوندِکریم اور حجاج کرام کی دعاؤں کی طلب میں اعزازی طورپر رضاکارانہ خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ فارم کے پہلے دن سے لے کر حاجیوں کی روانگی اور واپسی پر تہنیت کی تقریب تک انجمن خالص رضائے الٰہی اور قلبی سکون کی خاطر کرتے آرہے ہیں۔ اگرکسی وجہ سے کسی جگہ کہیں نہ کہیں دِکھاوا، ریاکاری یا نام ونمود کی خاطر والی بات ہم سے سرزد ہوجائے تو اللہ ہمیں معاف فرمائے۔ اہلیان بیدر کے لئے ایک خوشخبری دیتے ہوئے مسرت ہوتی ہیکہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 22؍ڈسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ جوحضرات فارم پرکرنے سے محروم تھے وہ 22؍ڈسمبر سے پہلے پہلے فارم پرکرلیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا