English   /   Kannada   /   Nawayathi

میری ماں کا انتقال ہوگیا لیکن کورٹ نے مجھے دیدار کرنے کی اجازت نہیں دی

share with us

مولانا شاہ قاسمی نے قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں کسی حکومت سے کوئی سند لینے کی ضرورت نہیں، وہ چاہے ہمیں گالیاں دیں، برا۔بھلا کہے، چاہے وہ ہمیں دہشت گرد کہے انکے کہنے سے ہمارا کچھ نہیں ہوگا۔اللہ فرماتا ہے کہ اس زمین۔آسمان کے نیچے اللہ کی مخلوق کے اندر اگر کوئی آدمی سب سے بہترین ہوسکتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے کلام کی خدمت کرنے والا ہے۔مولانا نے فرمایا کہ دنیا والوں کے یہاں شاید ڈاکٹر اور انجینئر کا مقام ہوگا لیکن اللہ کے یہاں سب سے اونچا مقام دین کی خدمت کرنے والوں کے لئے ہے۔
شاہ ملت نے طلباء مدرسہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ نے آپکو وہ مقام دیا ہے کہ کل قیامت کے دن آپ ان دس لوگوں کو جس پر جہنم واجب ہوگئی ہے ان کو آپ جنت میں لے جاسکتے ہیں۔ تو سوچئے کہ جب آپ کا یہ مقام ہے تو آپکو حافظ بنانے والے اساتذہ کا کیا مقام ہوگا، مدرسہ کو امداد کرنے والوں کا کیا مقام ہوگا، مدرسہ کے اراکین کا کیا مقام ہوگا۔ مولانا شاہ نے فرمایا کہ مجھے جیل کے اندر کئی مرتبہ اپنی درسگاہ یاد آتی تھی اور میں دعا کرتا تھا کہ اللہ مجھے جیل کہ بدلے آپکی طالبانہ زندگی عنایت کردے۔مولانا نے طلباء سے فرمایا کہ آپکو آپنے علم کی قدر کرنا چاہئے کوئی احساس کمتری کا شکار نہ ہو۔اسی قرآن کے برکت سے دنیا میں بہت سارے اکابرین کا نام روشن ہوا ہے۔ اگر امام حرم کی عزت بلند ہے تو وہ قرآن مجید کی نسبت سے ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ دنیا کی سب سے قیمتی چیز کو اللہ نے آپ حفاظ کرام کو عطاء کیا۔
مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے طلباء سے کہا کی اگر آپ اپنے علم کو بدنظری سے دیکھیں گے اور اسکی ناقدری کرینگے تو اللہ دل سے قرآن مجید کو نکال دیگا۔مولانا شاہ قاسمی نے کہا کہ جیل میں جب مجھے تنہائی ستاتی تھی تو مجھے یہ مدرسہ یاد آتا تھا۔ مولانا نے کہا کی قرآن مجید کو غلط کاموں کے لئے استعمال نہ کریں۔قرآن مجید اللہ کہ مخلوق نہیں بلکہ اللہ کی صفت ہے۔مولانا انظر شاہ قاسمی نے طلباء مدرسہ کو مشورہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر آپ کو شیطان وسوسہ ڈالے اور مدرسہ سے بھاگنے پر مجبور کرے تو آپ مجھے یاد کرلیں کہ میرا بڑا بھائی انظر شاہ جیل کی کال کوٹھری میں رہکر آیا ہے جہاں کھانے کے لئے صحیح کھانا نہیں، رہنے کیلئے صحیح جگا نہیں۔مدرسہ کی زندگی جیل کے مقابلے میں جنت ہے۔
مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے فرمایا کہ جیل کی زندگی ایسی آزمائش کی زندگی ہے کہ آپنے پونہ دو سال میں میں نے گوشت کی خوشبو بھی نہیں سونگھی۔ رات کے سناٹے میں تلاش کے نام پر آفیسرس آئے اور سارا بسترہ کو الٹ۔سلٹ کردیا۔ مولانا نے کہا کی میری ماں کا انتقال ہوگیا لیکن مجھے دیدار کرنے کی اجازت نہیں ملی۔دور۔دراز سے جو لوگ ملاقات کیلئے آیا کرتے تھے وقت کم ملنے کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ گویا کہ کوئی قبر پر آکر فاتحہ پڑھ کر چلا گیا ہو۔ شاہ ملت نے فرمایا کہ اللہ کا آپ شکر ادا کریں کی اللہ نے آپکو ایسے فتنے سے بچایا ہے۔ مولانا نے تمام بے قصور لوگوں کے رہائی کیلئے دعا کی درخواست کی. مدرسہ عربیہ مشکوٰۃالعلوم کے مہتمم مفتی محمد رفیق صاحب نے مولانا سید انظر شاہ قاسمی کا اس مجلس میں خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا۔مدرسہ ہذا کے اراکین نے مولانا کی شال پوشی کی اور شاہ ملت کے دعا سے مجلس کا اختتام ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا