English   /   Kannada   /   Nawayathi

تاج محل کو 100 برسوں تک محفوظ رکھنے کیلئے یوگی حکومت جامع منصوبہ تیار کرے :سپریم کور ٹ

share with us

عدالت نے کہا کہ تاج محفوظ خطہ (ٹی ٹی زیڈ) 6 اضلاع میں پھیلا ہوا ہے جو تقریبا 10400 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ اس میں اترپردیش میں آگرہ، فیروز آباد، متھرا، ہاتھرس اور ایٹاوہ کے علاوہ راجستھان کا بھرت پور بھی شامل ہے۔ سرکاری اسے محفوظ کرنے کے لئے بھی وژن لیٹر پیش کرے۔عدالت نے یوگی حکومت سے کہا کہ اسے اس عمارت کو 15 یا 20 سال کے لئے محفوظ  نہیں کرنا ہے بلکہ اسے 300، 400 سال کے لئے محفوظ رکھنا ہے۔عدالت عظمی نے کہا کہ عارضی منصوبے سے کام نہیں چلے گا۔عدالت نے مزید کہا کہ حکومت کا منصوبہ صرف نوکر شاہوں کا تیار کردہ ہے۔ مگر اس کے لئے ماہرین کی ضرورت ہوگی جس میں تاریخ، ثقافت اور ماحولیات سے منسلک لوگوں کو شامل کیا جانا چاہئے۔عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت منصوبہ تیار کرنے میں سول سوسائٹی کے افراد کی بھی خدمات حاصل کرے۔واضح رہے کہ اترپردیش حکومت نے اپنے حلف نامے میں تاج محفوظ خطہ (ٹی ٹی زیڈ) کے تحفظ کے بارے میں کئی اقدامات کی بات کی ہے جن میں شجر کاری، الیکٹرک بسوں کا استعمال اور جمنا میں ربر ڈیم بناکر تاج محل کے لئے پانی کی سطح بنائے رکھنے سمیت کئی اقدامات شامل ہیں۔ حلف نامے میں ٹی ٹی زیڈ کے تحفظ کے سلسلے میں اگلے تین سال کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 8 ہفتے بعد ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا