English   /   Kannada   /   Nawayathi

ای وی ایم کے ذریعہ ہونے والی ووٹنگ عوام کے ساتھ فریب :ڈاکٹر منظور عالم

share with us

اب اتر پردیش میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے ان اعتراضات کو بالکل پختہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات اتفاقی نہیں ہوسکتی ہے کہ یوپی میں جہاں بیلٹ پیپرس کا استعمال ہوا ہے وہاں بی جے پی کو صرف 15 سیٹوں پر جیت ملی ہے جبکہ اس کے برعکس جہاں ای وی ایم مشینوں سے ووٹنگ ہوئی ہے وہاں 46 سیٹوں پر بی جے پی کو جیت ملی ہے۔ وہیں، کچھ امیدوار کو ایک بھی ووٹ نہیں ملے ہیں جب کہ ان کا دعوی ہے کہ 300 کے قریب صرف ہماری فیملی کا ووٹ ہے ۔ڈاکٹر منظور عالم نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعہ ہونے والی ووٹنگ جمہوریت کےلئے سم قاتل اور عوام کے ساتھ فریب ہے ،اس طریقہ انتخاب سے عوام کی رائے کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ عوام جنہیں اپنا رہنما منتخب کرنا چاہتی ہے ان کے بجائے کوئی اور زبردستی ان کا لیڈر منتخب ہورہا ہے اور اسے انتخاب کا جمہوری طریقہ نہیں کہاجاسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ ای وی ایم میں گڑبڑی کی شکایتیں بہت قوی ہوتی جارہی ہیں،ملک کی اہم سیاسی پارٹیوں ،سماجی تنظیم اور متعدد اہم شخصیات کا مطالبہ ہے کہ ای وی ایم انتخاب کیلئے محفوظ طریقہ نہیں ہے ،اس کی جگہ بیلیٹ پیپرس کا استعمال کیا جائے تو الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ وہ ان امور پر خاص توجہ دے اور ای وی ایم کے استعمال کو بند کرے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا