English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی ممبئی کے انتہائی حساس حفاظتی علاقہ میں کانگریس دفترپر ایم این ایس کا حملہ ، دیش پانڈے گرفتار

share with us

پولیس نے چند گھنٹے بعد ڈیشپانڈے کو گرفتار کرلیا ہے۔حیرت انگیزطورپرایم آرسی سی کا صدردفتر ممبئی کے سخت حفاظتی علاقہ فورٹ کے ساتھ ساتھ آزادمیدان پولیس تھانے اور بی ایم سی کے صدردفتر کے مقابل واقع ہے ،جس کی وجہ سے مختلف طبقوں اور پارٹیوں کی جانب سے شدیدردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔دراصل حال میں ایم این ایس کے ذریعے خوانچے والوں پر حملہ درپردہ شمالی ہند کے باشندوں پر حملے کی وجہ سے دونوں پارٹیوں میں لفظی جنگ جاری تھی۔پولیس نے شدید ردعمل کے بعد دیشپانڈے کو گرفتار کرلیا ہے۔کیونکہ اپنے ٹوئیٹ پر دیشپانڈے نے حملے کا اعتراف کیا ہےسنجے نروپم نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایم این ایس کیخلاف موثر کارروائی کی جائے ،ورنہ اس کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔نروپم کے بیان کے بعد پولیس نے راج ٹھاکرے کی وسطی ممبئی کے شیوجی پارک علاقہ میں واقع رہائش گاہ اورشہر میں ایم این ایس دفاترکے باہر حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے ہیں۔ایم آرسی سی کے جنرل سکریٹری آصف فاروقی نے اپنے ردعمل اسے جمہوریت پر حملہ قراردیا ہے اور کہا کہ شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے کیونکہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ان کے حوصلہ مزید بلند ہوں گے۔ایم این ایس نے29ستمبرکو ویسٹرن ریلوے کے الفسٹن اسٹیشن پربھگڈرکے واقعہ کے بعدشمالی ہند کے شہریوں کے خلاف اپنا سخت گیر احتجاج شروع کیا اور جب اس کے چار کارپوریٹرس شیوسینا میں شامل ہوئے تو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف شمالی ہند کے لوگوں کو جگہ جگہ نشانہ بنایا جانے لگا جس کے جواب میں ایم این ایس کے کئی لیڈروں کی پٹائی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔جبکہ اس معاملہ میں وزیراعلی ٰفڑنویس اور اداکارنانا پاٹیکر سمیت متعددافراد نے شمالی ہند کے شہریوں کی مکمل حمایت کی ۔جس سے ایم این ایس مایوسی کا شکار ہوگئی اور اس فرسٹریشن کو چھپانے کے لیے مذکورہ حملہ کیا گیا ہے۔جمعہ کے روز 10بجے شرپسند انتہائی سیکورٹی والے علاقے میں داخل ہوئے اور انہوں نے کانگریس صدردفتر میں زبردستی گھس کر توڑپھوڑ کی اس وقت دفتر میں صرف صفائی ملازمین ہی موجود تھے، حملہ کے دوران نصف درجن حملہ آورہاتھوں میں سلاخیں اور لکڑیاں لیے ہوئے تھے اور انہوں نےشیشے کے دروازوں ،کیبن ،بجلی کی وائرنگ اور فرنیچر کو تباہ کردیا  اور بڑی آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔لیکن اس سے قبل انہوں نے کانگریس دفتر کی اینٹ سے اینٹ بجادی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا