English   /   Kannada   /   Nawayathi

تمل ناڈو:’اوکی‘ طوفان کے سبب ہائی الرٹ ،کیرل میں اسکولز،کالجز بند

share with us

انہوں نے پہلے ہی لکشدیپ جزیروں کے لئے وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ تمل ناڈو اور کیرالہ کے جنوب مشرقی اضلاع میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ افسرا ن نے بتایا کہ کوٹاکرارا میں بھاری بارش کے بعد ایک آٹو رکشا ڈرائیور کی گاڑی پر درخت گرنے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ حکام نے لوگوں سے گھرو ں میں رہنے اور جنوبی کیرالہ کے تین اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کیلئے کہا ہے۔ انڈین ریلوے نے کم ازکم 12 ٹرینوں کو رد کردیا ہے۔ تھرواننت پورم کے قریب وزنجام میں ماہی گیر نے کہاکہ انہیں 8 لوگوں کے بارے میں کوئی اطلاع ملی نہیں ہے جو بدھ کی شب سمندر میں گئے تھے ۔ ریاست کے پہاڑی علاقوں میں تودے کھسکنے کی بھی خبر ہے۔ ریاستی حکومت نے کیرالہ آفات مینجمنٹ ایجنسی اور سول حکام سے کہا ہے کہ وہ ہائی الرٹ پر رہیں۔ جنوبی تمل ناڈو کے متعدد حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہیں۔ درخت اکھڑ رہے ہیں اور معمولات زندگی متاثر ہورہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا