English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں غیرسرکاری تنظیم مساجد کونسل کی تمام مساجد کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش

share with us

مساجد کونسل اور وقف بورڈ کے اشتراک سے مساجد کے صدور و متولیوں کے لئے ریاست بھر میں اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں۔ گلبرگہ میں بھی منعقدہ اجلاس میں ضلع بیدر، گلبرگہ اور یادگیر کی مساجد کے صدور و متولیوں نے شرکت کی۔ ذمہ داران کے مطابق مساجد کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے یہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
کرناٹک وقف بورڈ کےعہدیداران نے بھی اس اجلاس سے خطاب کیا۔ اعلیٰ عہدیدار نےمتولیوں اور صدور کو اوقافی املاک کے تحفظ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں مساجد کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مرکز کے طور پر بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔اس کے لیے برداران وطن کو مساجد کا دورہ کرنے کی دعوت دینے کی وکالت کی گئی ۔ساتھ ہی ساتھ برادران وطن کے درمیان مساجد کے تعلق سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی بھی اپیل کی گئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا