English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ لوجہاد معاملہ :کسی کے دباؤمیں آکر اسلام قبول نہیں کیا,میں اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں :ہادیہ

share with us

بات چیت کے دوران ہادیہ نے کہا کہ وہ ایک مسلمان ہیں اور کسی نے ان پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباو نہیں ڈالا ہے ۔ ہادیہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ۔ہادیہ سخت سیکورٹی کے درمیان کوچی سے روانہ ہوئی ۔ ان کے ساتھ ان کے والدین بھی ہیں ۔جمعہ کو ہادیہ کے شوہر شفین نے شکایت کی تھی کہ ہادیہ کو دوبارہ ہندو بنانے کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ عدالت نے گزشتہ 30 اکتوبر کو ہدایت دی تھی کہ هاديہ کو 27 نومبر کو کھلی عدالت میں بات چیت کے لئے پیش کیا جائے۔ خیال رہے کہ اكھلا نے تبدیلی مذہب کرنے کے بعد شیفین سے نکاح کیا تھا، جسےاس کے والد اشوكن نے کیرالہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اس نکاح کو منسوخ کر دیا تھا، جسے شیفین نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا