English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمان جذباتیت سے احتراز کریں:مولانا اسرارالحق قاسمی

share with us

مولانا نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں فرقہ پرست طاقتوں کو ناکام بنانے کا سب سے مؤثرطریقہ یہ ہے کہ بی جے پی یادوسری فرقہ پرست جماعتوں کے خلاف کھلے عام بولنے یا نعرے بازی کرنے یا کسی کے مذہبی معاملات پر بات کرنے کے بجائے منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے حلقے میں کام کریں اور لوگوں کے سیاسی شعور کوبیدار کریں،اسی طرح اگر میڈیا کی طرف سے یا شدت پسند جماعتوں کی جانب سے مسلمانوں کو بھڑکانے کے لئے کوئی شوشہ چھوڑاجاتا ہے تواس پر فوری رد عمل ظاہر کرنے کے بجائے صورت حال کاحقیقت پسندی کے ساتھ جائزہ لیں اور جمہوری انداز میں قانون کا سہارا لے کر ایسے عناصر کے خلاف عدالتی کارروائی کا راستہ تلاش کریں۔مولانا نے کہاکہ انتخابات کے موقع پر بی جے پی کے مخالف امیدواروں کی کھلے عام حمایت کرنے یا ان کے حق میں جذباتی نعرے لگانے کے بجائے خاموشی کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے اورجو امید وار ملک و قوم کے حق میں بہتر ہواسے منتخب کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔مولانا قاسمی نے یہ بھی کہا کہ اس وقت مسلمانوں کو دوسری اور مصروفیات سے قطع نظر تعلیم کے شعبے میں سب سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہماری بہت سی پریشانیوں اور مشکلات کا خاتمہ تعلیم کے فروغ کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے،اس وقت مسلمانوں میں جو بدحالی یا سیاسی و فکری شعور کی کمی ہے یا وہ اقتصادی و معاشی میدان میں دوسرے برادران وطن سے پیچھے ہیں،تواس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں میں تعلیم کی شرح افسوسناک حد تک کم ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا