English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست میں اب فارنسک یونیورسٹی قائم کی جائے گی :کرناٹک وزیر داخلہ

share with us

یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے اگلے مالی سال 2018-19میں بجٹ مُختص کیا جائے گا۔مسٹر رام لنگا ریڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ اسپیشلسٹ اور سنئیر پولیس عہدیداروں نے ہی کرناٹک میں مکمل طورپر Forensic University قائم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انھو ں نے مزید بتایا کہ ان دنوں جرم کی نوعیت میں تبدیلی ہوئی ہے۔ اور ملزم اب قانون کے چنگل سے بچنے کیلئے نئی نئی تکنیک اپنا رہے ہیں ۔اگر ہم اپنے پولیس ملازمین کو اُس تکنیک سے واقف کرائیں گے تو اس طرح کے مجرمین آسانی سے پکڑے جائیں گے۔پولیس ملازمین کے تقررات کرنا ہے ۔ بنگلورو میں ہی46ہزار سے زیادہ معاملہ پولیس محکمہ میں رُکے ہوئے ہیں ۔وزیر موصوف نے ڈی جی اور ڈی آئی جی سے اس موضوع پر غیر رسمی ملاقات کے دوران بات بھی کی ہے۔وزیر نے کہا کہ اب ہم اس کی اور ضرورت پر مکمل طورپر کام کررہے ہیں تاکہ یہ پروجیکٹ اگلے مالی سال میں شامل ہو جائے۔Forensic University دیگر طلباء کیلئے بھی کھولی جائے گی۔وزیر موصوف کے مطابق یہ یونیورسٹی بھی دوسری یونیورسٹی کی ہی طرح ہوگی بس اس میں مکمل طورپر فارنسک کے اڈوانس ٹولس ‘ تکنیک کی تعلیم دی جائے گی۔اس میں پولیس ملازمین کانسٹیبل سے لے کر آئی پی ایس رینک کے عہدیداروں کو ٹریننگ کیلئے ابتدائی دنوں میں بھیجا جائے گا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا