English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات اسمبلی انتخابات: بی جے پی کے خلاف لڑائی میں ہاردک کی کانگریس کو ہاں

share with us

ہاردک نے احمد آباد میں پریس کانفرنس میں یہ باتیں کہیں۔ اپنے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائی کو لے کر ہاردک نے کہا، "میں کئی بار واضح کر چکا ہوں کہ اگلے ڈھائی سال تک کوئی بھی پارٹی جوائن نہیں کروں گا۔ پاٹيدار ریزرویشن کو لے کر ہاردک پٹیل کا کہنا ہے کہ کانگریس نے ان کی ساری باتیں مان لی ہیں۔ گجرات میں حکومت بنانے کے بعد کانگریس ریزرویشن بل پیش کرے گی۔
پاٹیدار ریزرویشن کو لے کر ہاردک نے کہا کہ ہم نے کانگریس کا فارمولہ مان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کئی ریاستوں میں 50 فی صد سے زائد ریزرویشن ہیں۔ ایسی صورت حال میں کانگریس نے اسی طرز پر ہمیں ریزرویشن دینے کی بات کہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا