English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجلس اتحاد المسلمین کرناٹک اسمبلی انتخابات 2018میں100امیدوار کھڑا کرے گی

share with us

مسٹر گروشانت پٹہ دار نے جو ریاست کرناٹک میں مجلس اتحاد المسلمین کی ریاستی مجلس عاملہ کے رکن بھی ہیں اپنے بیان میں کہاکہ ایم آئی ایم کا ہیڈ کوارٹر تلنگانہ کا صدر مقام حیدر آباد ہے ۔ اس پارٹی کا قیام 1957میں عمل میں لایا گیا تھا ۔ بیرسٹر اسد الدین بحیثیت رکن پارلیمینٹ ایم آئی ایم سارے ملک میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں ۔ یہ پارٹی ملک گیر سطح پر مقبول ہوچکی ہے ۔ اس پارٹی کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لئے کرناٹک ریاست میں جہاں 100نشستوں سے انتخاب لڑنے کا مجلس کا پروگرام ہے وہیں علاقہ حیدر آباد کرناٹک سے مجلس اپنے 25امیدوار اسمبلی کے لئے کھڑا کرے گی۔ مسٹر گروشانت پٹہ دار نے بتایا کہ گلبرگہ ڈویژن سے 25،, بیلگام سے 25, منگلور سے 25اور بنگلور سے 25نشستوں پر اس طرح جملہ 100نشستوں پر مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ انھوں نے توقع کا اظہار کیا کہ کم از کم 50مجلسی امیدوار انتخابات میں کامیا ب ہوسکتے ہیں ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایم آئی ایم پارٹی کرناٹک میں بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں سے مفاہمت اورسیاسی اتحاد کے لئے تیار ہے۔ صحافی کانفرنس میں مسرز سنتوش انکلگی،شیو کماؤر مدرن، سید چاند پاشاہ، ،مقبول خان، پون کمار کھیونی و دیگر شریک تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا