English   /   Kannada   /   Nawayathi

انا ہزارے کا ایک بار پھر بدعنوانی مخالف مہم شروع کرنے کا اعلان، لوگوں سے شرکت کی اپیل

share with us

نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کی امیدیں واسبتہ تھیں ،لیکن تین سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مودی سرکار نے لوک پال ۔لوک آیکت قانون نافذ نہیں کیا ،نہ ہی بدعنوانی ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے برسراقتدار این ڈی اے حکومت نے لوک پال قانون کی دفعہ 44میں تبدیلی کی ہے ،جس سے وہ مزید کمزور ہوچکا ہے اور ایسی صورتحال میں احتجاج شروع کرنا لازمی ہوچکا ہے۔
انا ہزارے نے کہا کہ لوک پال ،لوک آیکت قانون کے نفاد اور سوامی ناتھن کمیشن کی کسانوں کے مسائل پر رپورٹ کے نفاذ اور انتخابی اصلاحات کے لیے احتجاج شروع کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے یوٹیوب پر اپنا پیغام نشرکیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا