English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھیس بدل کر چوری کرنے والا گروہ پولیس کی گرفت میں

share with us

پولس کے مطابق اس گروہ کے پاس ایک بولیرو جیب ہے جس پر پولیس کا لیبل چسپاں کیا گیا ہے ، ساتھ ہی سرکاری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے نمبر پلیٹ، ایک انووا کار ،سب انسپکٹر کی خاکی وردی ،نقلی بندوق اور ڈبل بیرل گن وغیرہ موجود تھی،اور یہی لباس پہن کر لوگوں کو دھوکہ دیتے ہوئے وہ چوری کی واردات کو بڑی چالاکی کے ساتھ انجام دیتے تھے ۔ ذرائع کے مطابق اس گروہ کا پردہ اس وقت فاش ہوگیا جب ایک جوڑ ے نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی کہ پولیس کے کپڑوں میں ملبوس ایک گروہ نے انہیں ددھمکاتے ہوئے ان کے موبائیل فون اڑالیے،جبکہ اسی طرح کی ایک اور رپورٹ پولس تھانہ میں درج کرائی گئی کہ پولس کی بھیس میں آکر ایک گروہ تفتیش کے بہانہ موبائیل فون لے کر فرار ہو گئے ،پولس نے ایک کمیٹی تشکیل دے کر ان چوروں کا پردہ فاش کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ،پو لیس کے مطابق ان کے قبضہ سے پانچ سو گرام سونے کے زیورات چار لاکھ نقدی اور متعدد موبائیل فون ضبط کر لئے گئے ہیں،گرفتار شدہ افراد کے خلاف مختلف پولس تھانوں میں کئی معاملات درج کیے گئے جاچکے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا