English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنی آنے والی نسلوں کوقوم و ملت کے لئے نفع بخش بنانے کی فکر کریں:مولانااسرارالحق قاسمی

share with us

انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر مسلمانوں کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس نے ہمیں غیر یقینی حالات سے دوچارکر رکھا ہے،اس وقت ملک کے چپے چپے میں پھیلے ہوئے نظام تعلیم نے نہ صرف مسلمانوں کو اپنے دین سے دور کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے، بلکہ ہماری حکومتیں بھی ہم پر ایک ایسا نظام تعلیم مسلط کرنے پر آمادہ ہیں جو ہماری آئندہ نسلوں کو دین سے پوری طرح بے گانہ کر دے گا، ایسی صورت حال میں بحیثیت مسلمان ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ حالات کے بدلتے منظرنامے پر اپنی نگاہ رکھیں اور پوری فکر مندی کے ساتھ اپنی آنے والی نسل کی حفاظت اور تعلیمی و تربیتی شعبے میں اس کی بہتر رہنمائی کے لئے تیار رہیں۔مولانا قاسمی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ہندوستان جیسے ملک میں رہتے ہوئے اخلاقی و عملی طورپر ایسا نمونہ پیش کرنا چاہئے جس سے ہمارے اپنے مسلمان بھائی ہی نہیں بلکہ غیر مسلم برادرانِ وطن بھی متاثر ہوں اور باہمی بدگمانی اور ایک دوسرے کے تئیں غلط خیالات کا خاتمہ ہوسکے،بطور خاص اس وقت جو ملک کی صورت حال ہے اس میں ہمیں خاص طورپر ایک دوسرے کے درمیان پائی جانے والی دوری اور غلط فہمی کو ختم کرنا چاہئے اور باہمی افہام و تفہیم کی راہیں ہموار کرنی چاہئیں۔مولانا نے کہا کہ اسلام نے تعلیم کے ساتھ اپنے اخلاق و کردار کو بہتر بنانے پر بھی خاصا زور دیا ہے،چنانچہ نبی اکرمﷺکا ارشاد ہے کہ مجھے اس لئے مبعوث کیاگیا ہے کہ میں محاسنِ اخلاق کی تکمیل کروں، لہذا امت کے ہر فرد کو اچھے اخلاق سے مزین ہونا چاہئے اور اپنی عادات و خصائل کے اعتبار سے ہمیں ایسی خصوصیات کا حامل ہونا چاہئے جو ہمارے مخالفین کو بھی ہم سے قریب کرنے کا ذریعہ ثابت ہوں۔اس موقع پر مولانا اسرارالحق قاسمی کے ذریعہ دس بچوں کا حفظ قرآن پاک بھی شروع کروایا گیا،جبکہ پروگرام میں مدرسہ کے مہتمم مولانا نوشیراحمد،اے ایم یواولڈبوائز کے جنرل سکریٹری انجینئر وقار احمد خان،مٹیابرج کے حاجی غیاث الدین،حاجی اسلام،شمیم احمد، قاری علی مرتضیٰ،مولانا قاری شریف،قاری عبدالواحد اشاعتی،مولانا شہنواز،قاری حسن دیناجپوری،ماسٹرافضال اور شمشیر احمد کے علاوہ مدرسہ کے جملہ اساتذۂ کرام اور ہاسٹل میں مقیم پونے دوسو طلباء میں بھی موجود رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا