English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر حکومت کاپولیس کانسٹبل بھرتی کیلئے اقلیتی نوجوانوں کی مفت میں پری ٹریننگ دینے کا اعلان

share with us

ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن کے تحت اقلیتی امیدوار کو 12جماعت میں کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی عمر18تا28سال ہونی چاہئے اور ان کی اونچائی 165سینٹی میٹراور سینہ 79سینٹی میٹر لازمی ہے جبکہ خواتین امیدوار وں کے لیے اونچائی 155سینٹی میٹرمقررکی گئی ہے ۔دراصل انہیں یہ موقع دیا گیا ہے۔یہ ٹریننگ دومہینے تک مفت دی جائے گی اور روزانہ تین گھنٹے کلاس روم کوچنگ اور دوگھنٹے جسمانی تربیت ہوگی اور اس کے بعدمنتخب کیے جانے والے امیدواروں کویونیفارم اور جوتے کے لیے ایک ہزار روپے نقد اور دوماہ کے لیے 1500روپے اسٹاپینڈ دیاجائے گا۔

اقلیتی امیدوار 21نومبرکو صبح 11بجے ضلع کے پولیس ہیڈ کوارٹرس پہنچ جائیں۔انہیں اپنی تعلیمی لیاقت کے سرٹیفکیٹ اور آدھار کارڈ کے ساتھ ساتھ ایک تحریری درخواست بھی لانا ہوگا۔اس ضمن میں ملازمت اور تعلیمی امورمیں مسلم نوجوانوں کی رہنمائی کرنے والے سماجی کارکن سلیم الوارے نے کہا کہ یہ اقلیت کی نمائندگی بڑھانے کا سنہری موقعہ ہے اور انہوں نے مسلم امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ وقت مقررسے قبل پولیس پریڈ گراونڈ پہنچ جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی اور مضافات کے امیدواروں کو نائیگام (دادر)کے پولیس پریڈ گراونڈ پر جبکہ تھانے کے امیدواروں کو کلواپولیس پریڈ گراونڈپر اپنی اسناد کے ساتھ پہنچنا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا