English   /   Kannada   /   Nawayathi

کے پی ایم ای بل کے خلاف نجی ڈاکٹروں کا غیر متعینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان

share with us

ریاست کے شہر منگلور میں کل رات ڈاکٹروں کی جانب سے کی گئی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ لیا گیا تھا کہ آج منگلور میں نجی ڈاکٹروں کی خدمات حاصل رہیں گی اور صبح سے مریضوں کا علاج ومعالجہ چل رہا تھا لیکن دوپہر میں اچانک ڈاکٹروں کی خدمات کی معطلی کا اعلان کرنے سے وہاں پہنچے مریضوں کو شدید تکالیف جھیلنی پڑی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے وہ ہڑتال جاری رکھیں گے ۔ دوسری جانب آج وزیر اعلی سدا رامیانے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کو اعتماد میں لئے بغیر کے پی ایم ای بل میں ترمیم کی سفارشات کو سرمائی سیشن میں پیش نہیں کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیر صحت سمیت وزیر اعلیٰ کی ڈاکٹروں سے ایک میٹنگ میں متوقع ہے جس میں حتمی فیصلہ کے امکانات ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آپسی مشورہ کے بعد حکومت کے موقف کو حتمی شکل دینے کے بعد قانو ن ساز اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا ،ملحوظ رہے کہ نجی ڈاکٹروں کی اس ہڑتال کی وجہ سے پوری ریاست میں میڈیکل ایمرجنسی جیسی صورت حال بنی ہوئی ہے ،آج کے دن 2بچوں سمیت 11مریضوں کی موت کی خبریں ہیں جبکہ گزشتہ چار دنوں میں مرنے والوں کی تعداد 25تک پہونچ گئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا