English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت کی نئی حج پالیسی کسی بھی صورت میں نا قابلِ قبول

share with us

جمعیتہ علماء مراٹھواڑہ مفتی کلیم بیگ ندویؔ ، مراٹھواڑہ آرگنائزر محمد شعیب القاسمیؔ ، مراٹھواڑہ جنرل سیکریٹری مولانا عیسیٰ خان کاشفی اورصدر جمعیتہ علماء ضلع ناگپور حافظ مسعود نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختا ر عباس نقوی کے ذریعہ پیش کی گئی حج پالیسی کے مسودوں پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی حکومت کی دیگرپالیسیوں کو بھی مسلم دشمنی اور شریعت میں کھلی مداخلت کی جارحانہ کوشش قرار دیاجس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا،جمعیتہ علماء نے حکومت سے کہا کہ وہ لوگوں کے مذہبی معاملات میں دخل نہ دے،اس ملک کی اقلیتوں کے ساتھ اکثریت بھی تمہاری دیگر مذہبی امور میں مداخلت کی بنائی جارہی پالیسیوں سے شدید غصہ میں ہے،جمعیتہ نے مزید کہا کہ جو جس کا ماہر ہے وہ ذمہ داری اُسے سونپنا چاہےئے ،طلاق، اذان ، مدارس ، حج کا معاملہ مذہبی امور اور شریعت سے جڑاہوا ہے،اور جو یہ پالیسیاں بنارہے ہیں انہیں شرعی امور کا ذرا بھی علم نہیں، حکومت کو چاہےئے کہ وہ علماء کرام سے بات کرے ، مسلم پرسنل لاء بورڈ، جمعیتہ علماء ہند اور دارالعلوم دیوبند سے پہلے جانکاری حاصل کی جائے کہ ہم یہ پالیسی بنارہے ہیں صحیح ہے یا غلط ، شریعت کے خلاف تو نہیں، مذہبی امور میں مداخلت اور عوام کے جذبات سے کھلواڑ تو نہیں ہے ، لیکن نہیں جس کے دل میں جو آئے وہ اپنی کمیٹیا ں بناکر اور میڈیا کے سامنے اپنی پالیسیاں بیان کردیتا ہے، انہیں یہ نہیں معلوم کہ یہ معاملہ مسلمانوں کی شریعت سے جڑا ہے یا نہیں، حکومت کو یاد رکھنا چاہےئے کہ مسلمان ہی نہیں کسی بھی مذاہب کے لوگ ان کے رسم و رواج ، سماجی اور مذہبی امور میں حکومتی مداخلت کو پسند نہیں کریں گے،اراکین جمعیتہ علماء مراٹھواڑہ ، مسلم پرسنل لاء بورڈ، جمعیتہ علماء ہند کے ذمہ داران کی موصولہ ہدایات کے مطابق عوام میں بیداری پیدا کرتے ہوئے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کروائیں گے کہ وہ مذہبی امور میں مداخلت سے باز رہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا