English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرولیم اور تیل کے شعبے کے لئے جی ایس ٹی کی شرحیں

share with us

1۔ سمندر میں ساحل سے دور پانی میں کئے جانے والے کام کے ٹھیکوں اورتیل وگیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبوں سے متعلق کاموں اور خدمات کے لئے جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد ہوگی۔ یہ شرح 12 بحری میلوں سے زائد کے فاصلے نافذالعمل ہوگی۔
2۔ قدرتی گیس کی پائپ لائن کے ذریعہ ڈھلائی اور باربرداری پر 5 فیصد جی ایس ٹی کا نفاذ کیا جائے گا،جو 12فیصد کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کے بغیر ہوگا۔
3۔ پٹے داری کے تحت درآمد کئے جانے والے رگز اوردیگر متعلقہ سامان کو آئی جی ایس ٹی سے مستثنی ٰ رکھا جائے گا۔بشرطیکہ اس قسم کے فراہم /در آمد کئے جانے والے سامان پر آئی جی ایس ٹی کی ادائیگی دیگر مخصوص شرائط کی تکمیل کے ساتھ ہو۔مزیر برآں بنکر کے ایندھن پر جی ایس ٹی کی شرح کم کرکے 5فیصد کی جارہی ہے۔ یہ شرح بیرون ملک جانے والے بحری جہازوں اورساحلی علاقوں کے بحر ی جہازوں پر نافذالعمل ہوگی۔اس سلسلے میں ضروری متعلقہ اعلان جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا