English   /   Kannada   /   Nawayathi

بچوں کو اسکول بھیجیں نہیں تو پانچ روز کی جیل کاٹیں۔ یوگی کے وزیر نے والدین کو دیا انتباہ

share with us

ہفتہ کے روز راج بہار نے راسڈا علاقے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنی مرضی کا قانون نافذ کرنے جارہا ہوں۔اگر غریب وارڈس کے بچے اسکول نہیں جائیں گے ان کے والدین کو پانچ روز تک پولیس اسٹیشن میں بھیج دیاجائے گا۔ انہیں نہ تو کھانا دیاجائے گا او رنہ ہی پانیانہو ں نے کہاکہ اگر تم ( والدین ) انہیں( بچوں کو) نہیں بھیجیں گے تم پولیس اٹھا کر لے جائے گی۔ جب تک تمہارے لیڈر تمہارے بچے اور تمہارے بھائی تمھیں سمجھ نہیں لیتے۔ اگر تم نے دھیان نہیں دیاتو تو میں تمھیں سمجھانے کے لئے اس کو چھ مہینے کردوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں اس کے لئے بڑی سزاء دینے کو بھی تیار ہوں۔ ویڈیو پر تنازع پیدا ہونے کے باوجود منسٹر آج بھی اپنے بیان پر قائم رہے۔انہوں نے کہاکہ میں اب بھی اپنے بیان پر قائم ہوں ۔میں نے کیاغلط کہہ دیا اگر میں نے انہیں جیل بھیجنے کی دھمکی دی ہے ؟تو انہیں نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کی شروعات کرنی چاہئے جہاں پر حکومت تمام سہولتیں انہیں فراہم کررہی ہے۔چیف منسٹر سے اس مسلئے پر بات کی گئی ہے یانہیں کے متعلق سوال پوچھنے پر منسٹر برہم ہوگئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا