English   /   Kannada   /   Nawayathi

جی آر کی رقم وصولی کا مطالبہ کرنے والوں پر مقدمہ

share with us

واضح رہے کہ گزشتہ اگست کے مہینے میں سیمانچل کے علاقے میں تباہ کن سیلاب آیا تھا،جس میں لاکھوں لوگوں کو بے پناہ جانی و مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا،ہزاروں مکانات اور بے شمار مال و اسباب تباہ ہوئے جبکہ سیکڑوں لوگ اور مویشی جاں بحق ہوگئے اور لاکھوں کی فصل دیکھتے ہی دیکھتے تباہ ہوگئی۔لہذا اس سیلاب زدہ علاقہ کے لوگوں کی باز آبادکاری کے لئے انسانی ہمدردی کی بناء پر زیادہ سے زیادہ امداد و راحت رسانی کی ضرورت ہے۔مولانا قاسمی نے کہا کہ سرکاری انتظامیہ نے ہی کشن گنج کے ۱۲۶اپنچایتوں میں سے۱۲۰پنچایتوں کو پوری طرح سیلاب متاثرہ قرار دیا تھا مگربلاکوں کی رپورٹ کے مطابق آدھے سے بھی کم متاثرہ خاندانوں کو جی آر کی رقم دی گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے۔مولانا قاسمی نے ریاستی و مرکزی این ڈی اے حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ حکومت اس علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہی ہے اور سیلاب متاثرین کو ان کے نقصانات کا معاوضہ دینے کے بجائے انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔مولانااسرارالحق نے کشن گنج کے ڈی ایم کو ہدایت دی ہے کہ صورت حال کا پوری غیر جانبداری سے جائزہ لینے کے بعد جلد ازجلد سیلاب متاثرین کو جی آر کی رقم اور دیگر امداد فراہم کی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا