English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کے خلاف قومی سطح پر سی پی ائی ۔ ایم احتجاج کریگی

share with us

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے طرح بی جے پی کیرالا میں بھی فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ بی جے پی صدر امیت شاہ نے کیرالا میں اسی ہفتہ فرقہ وارانہ سیاست کا کھیل شروع کیا ہے مگر لوگ بی جے پی کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ یچوری نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت تمام محاذوں پرپوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوٹ بندی او رجی ایس ٹی جیسی عوام دشمن پالیسیوں کے ذریعہ حکومت نے ملک مشکل حالات سے دوچار کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نہ تو ملازمتیں فراہم کرپارہی ہے اور نہ ہی اس کا قیمتوں پر قابو ہے۔یچوری نے کہاکہ ہم کیرالا میں بی جے پی کا فرقہ وارانہ ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا