English   /   Kannada   /   Nawayathi

میرا کسی تنظیم سے تعلق کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ تنظیموں پر پابندی لگانا مرکزی سرکار کا کام ہے۔قادر

share with us

دونوں قومی سطح کے تنظیمیں ہیں۔ان کے کئی عوامی نمائندے بھی ہیں۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کو چاہئے کہ وہ مرکزی حکومت سے پابندی لگانے کا مطالبہ کرے ‘پرتاپ سمہا نے مسیور لوک سبھا انتخابات میں مُختلف تنظیموں کی تائید سے کامیابی حاصل کی تھی ‘رائے دہندے اس بات کو ابھی تک نہیں بھول پائے۔انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ان تنظیموں پر پابندی لگانے سے پہلے آر ایس ایس اور بجرنگ دل پر پابندی لگائے ۔ انھو ں نے کہا کہ مرکزی حکومت انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ سے جانکار ی حاصل کریں اور اور فسادات میں شامل تنظیموں پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔جناب قادر نے کہا کہ رائے دہندوں کی تائید سے اسمبلی میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ انکا کا تعلق ان تنظیموں سے نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ اسمبلی کے انتخابات قریب آنے کی وجہ سے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور مرکزی قائدین باربار ریاست کے دورہ کررہے ہیں ‘بی جے پی کے پاس الزام لگانے کے علاوہ اور کچھ نہیں بچا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا