English   /   Kannada   /   Nawayathi

اورنگ آباد انکاؤنٹر کیس میں چاروں مسلم ملزمان دہشت گردی کے الزام سے بری

share with us

سنہ 2012 میں 26 مارچ کو اورنگ آباد میں پہلی مرتبہ انکاؤنٹر کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ اے ٹی ایس کی اس کارروائی میں خلیل قریشی عرف اظہر کی موت ہوگئی تھی جبکہ دیگر ایک زخمی ہوا تھا ۔ اے ٹی ایس نے یہ کارروائی اس وقت کے ایس پی نوین چندر ریڈی کی قیادت میں انجام دی تھی ۔ اس معاملے کے دیگر ملزمان کی گرفتاریاں بعد میں عمل میں آئیں۔ جانچ ایجنسیوں نے ملزمان پر دہشت گردی اور سرکاری اہلکاروں پر جان لیوا حملے کے الزامات عائد کیے تھے ۔ اس معاملے میں ایک پولیس اہلکار شیخ عارف زخمی ہوا تھا ۔
پولیس کا دعوٰی تھا کہ ملزمان کی فائرنگ میں پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔ یہ معاملہ کافی سرخیوں میں رہا ۔ پولیس پرفرضی انکاونٹر کا الزام بھی لگا ۔ پانچ سال تک چلی قانونی لڑائی میں خصوصی عدالت نے چاروں ملزمان کو دہشت گردی اور یو اے پی اے سے بری کردیا۔ جمعیت علماء ہند کے وکیل نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
جمعیت علماء ہند کے ریاستی صدر حافظ ندیم صدیقی نے حمایت باغ انکاؤنٹر معاملے میں وکلا کی ٹیم کی خوب ستائش کی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی قانونی لڑائی جاری رہے گی۔ سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ناکافی ثبوتوں کی بناء پر ملزمین پر سے دہشت گردی کا الزام خارج کیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے میں مہلوک خلیل قریشی اور دیگر ملزمان کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا