English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجھ سے بڑا ایکٹر بننا چاہتے ہیں وزیر اعظم مودی : معروف اداکار پرکاش راج

share with us

ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی گوری لنکیش کے قتل کے سلسلہ میں ابھی تک کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گوری کے گھر پر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں حملہ آور ہیلمٹ پہنے نظر آرہا تھا۔ خیال رہے کہ گوری شنکر کے قتل کے خلاف ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے اور کئی دنوں تک پرزور طریقہ سے احتجاج کیا تھا۔
ڈکن کرانیکل کی رپورٹ کے مطابق پرکاش راج نے اتوار کو بنگلورو میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ اس خوفناک واردات کا جشن منانے والے کچھ لوگوں کو مودی جی خود فالو کرتے ہیں ، اسی کی وجہ سے مجھے فکر ہوتی ہے کہ ہمارا ملک جہاں جارہا ہے۔
ہندوستان ٹائمس کے مطابق 52 سالہ اداکار اور گوری لنکیش کے درمیان گہری دوستی تھی ۔ متعدد اخبارات کے مطابق اس کے بعد پرکاش راج نے کہا کہ وزیر اعظم کو رویہ اس اداکار جیسا ہے جو اپنے مداحوں کو خوش کرنے کی کوشش کررہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مجھ سے بھی بڑا اداکار بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
ادھر بی جے پی کے ترجمان نلن کوہلی نے پرکاش راج پر ہی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرکاش راج کو اپنے غصہ کا نشانہ کانگریس کو بنانا چاہئے کیونکہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا