English   /   Kannada   /   Nawayathi

طلاق ثلاثہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے نا امید ہونے کی ضرورت نہیں: مولانا سجاد نعمانی

share with us

گلبرگہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے امور سے متعلق مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ قانونی و شرعی نقطہ نظر سے بورڈ نے ایمانداری سے مقدمہ لڑا۔ بورڈ کے قابل وکلا نے توقع سے بڑھ کر پیروی کی ۔ سپریم کورٹ کے ججس میں بھی طلاق ثلاثہ پر اتفاق نہیں ہو سکا، دوججس کی رائے الگ تھی اور تین کی الگ ۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے بورٖڈ کے تمام دلائل کو تسلیم کیا اور موقف کو صحیح گردانا۔ اس لیے سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناامید ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت نے اپنے من کی بات رکھی ۔ مرکزی حکومت تو نہ صرف طلاق ثلاثہ بلکہ طلاق حسن اور طلاق احسن کے بھی خلاف ہے ۔ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے بینچ کے روبرو ایسی ہی بات رکھی تو بینچ نے پوچھا پھر تومسلم شوہر کے پاس طلاق کا راستہ ہی نہیں ہوگا ۔ اس پراٹارنی جنرل نےکہا کہ پارلیمنٹ جلد ہی اس پر قانون بنائیگی۔ اسی لیے ہم نے طلاق ثلاثہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہے ۔ مولانا نے کہا کہ حلالہ، متعہ، وراثت کو ملک کے اصل مسائل اور موضوعات سے توجہ ہٹانے کیلئے اٹھایا جا رہا ہے ۔ مہنگائی، بے روزگاری، ناقص نظم ونسق سے توجہ ہٹانے کی یہ حکومت کی کوشش ہے ۔مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے مسلمانوں میں شریعت کے تعلق سے شعور بیدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ مسلمانوں میں عائلی نظام کے تعلق سے شعور بیدار کیا جائیگا ۔ لیکن ہرمسئلے پر مسلم پرسنل لا بورڈ ہی قدم اٹھائے ضروری نہیں، دیگر ملی کاموں کیلئے ملک میں کئی ملی تنظیمیں موجود ہیں۔ مسلم پرسنل لا بورڈ از خود جماعت نہیں، تمام جماعتوں کی نمائندہ جماعت ہے ۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کا دائرہ کارمختصر ہے۔ بورڈ اپنے متعین دائرہ کار میں اپنے دستور کی روشنی میں کام کر رہا ہے ۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کی توسیع کو مولانا سجاد نعمانی نے مسترد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عام ممبر سازی کی بورڈ کا دستور اجازت نہیں دیتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ کے ڈھانچے کا توازن جماعت، مسلک، تحریک، لسانی وریاستی پہلوئوں کو نظر میں رکھ کر بنایا گیا ہے ۔ اصحاب رائے کو خصوصی مدعوئین کے طور پر شامل کیا جاتا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا