English   /   Kannada   /   Nawayathi

گزشتہ3 مہینوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 8غیر معمولی اضافہ

share with us

اس ریٹنگ ادارہ نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ اور پٹرول پمپ ڈیلرس کو دیئے جانے والے کمیشن میں اضافہ بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کی ایک اہم وجہ ہے۔ دہلی میں پٹرول کی ریٹیل فروخت میں 7.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت جو 17 جون کو 65.23 روپئے تھی اس اضافہ کے ساتھ 70.41 روپئے تک پہونچ گئی۔ اکرا نے مزید کہاکہ ٹیکس میں اعتدال کے بغیر ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ طلب میں اضافہ کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ معیشت پر افراط زر کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ امریکہ میں بھیانک آندھی اور طوفان کے سبب اس ملک میں خام تیل کی صفائی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اگسٹ کے دوران امریکہ میں یومیہ 3.2 ملین بیرل تیل کی صفائی متاثر رہی۔ اس صورتحال سے ہندوستانی تیل ریفائنریز کو وقتیہ طور پر معمولی فائدہ پہونچا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا