English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس بی ائی بینک نے اقل ترین رقم برقرار نہ رہنے پر جرمانہ میں کمی کی

share with us

بینک نے اپریل میں کم از کم بیالنس برقرار نہ رہنے پر جرمانہ متعارف کیا تھا اور اس وقت اب کم از کم رقم 5000 روپئے رکھنا ضروری تھا لیکن اب شہری اور نیم شہری بینک برانچس میں اقل ترین رقم بالترتیب 3000 روپئے اور 2000 روپئے ہوگی جبکہ دیہی برانچس میں 1000 روپئے ہوگی۔ جرمانوں کے تعلق سے بھی نیم شہری اور دیہی برانچس میں 20 تا 40 روپئے اور شہری و میٹرو سنٹرس پر 30 تا 50 روپئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بینک اقل ترین رقم 75 فیصد سے کم ہو تو 100 روپئے معہ جی ایس ٹی عائد کررہا تھا اور اگر اقل ترین رقم 50 فیصد یا اس سے کم ہو تو جرمانہ 50 روپئے معہ جی ایس ٹی تھا۔ واضح رہیکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے 42 کروڑ سیونگ بینک اکاؤنٹس ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا