English   /   Kannada   /   Nawayathi

یادگیر اور دیگر اضلاع میں باڑ کی حالت سنگین

share with us

چہارشنبہ کو دیر رات مہاراشٹرا کے اوجنی ڈیم سے 72ہزار کیوسک پانی چھوڑے جانے سے یادگیر تحصیل کا کلور اور افضل پور تحصیل کے چناملی گاؤں کو جوڑنے والی سڑک پانی سے جل تھل ہوگئی ہے۔ضلع انتظامیہ نے اس روڈ پر ٹرافک کو روک دیا ہے۔نارائین پور ا ڈیم بڑے پیمانے پر پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے رائچور ضلع کے ہیوین ہڈیگلی ‘دیودرگ تحصیلوں کا ہیوین ہڈیگلی پُل اور لنگسگور کا سلہلی پُل ڈوب گیا ہے ۔ان راستوں پر نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ضلع انتظامیہ کے بموجب بھیما ندی کے واٹر شیڈ علاقے میں حالات بگڑتے جارہے ہیں افضل اور چیتا پور تحصیل کے کئی گاؤں باڑ کی لپیٹ میں آرہے ہیں ‘یہاں کے کاڈے ہلی ‘کڈبور اور کولُّر گاؤں کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔یادگیر ضلع کے سورپور تحصیل میں این ڈی آر ایف کا عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔اس ٹیم نے مولگاڈی گاؤں میں مقامی لوگوں کی مدد سے باڑ کے پانی میں پھنسے سومن گوڑا اور شیکھر گوڑا ‘گنڈپا کو بچایا ہے۔ ضلع نتظامیہ مسٹرمنجو ناتھ کے مطابق باڑ کے پانی کی وجہ سے سورپور تحصیل کے ایک گاؤں میں 80سے زائد چرواہ پھنسے ہوئے ہیں۔انھیں نکالنے کیلئے حیدرآباد سے22افراد پر مشتمل نیچرل ڈساسٹر منیجمنٹ ٹیم کو طلب کیا گایا ہے۔ ضلع پولیس آفیسر مسٹرایل مارٹن اور سورپور کے تحصیلدار مسٹر سریش انکلگی بچاؤ مہم کی نگرانی کررہے ہیں ۔مہارشٹرا سے بڑے پیمانے پر پانی چھوڑنے سے چکوڈی تحصیل کے4پُل پر پانی آگیا ہے‘محکمہ واٹر ریسورسس کے مطابق مہاراشٹرا کے کرشنا ‘دودھ گنگا اور وید گنگا ندیوں کے ڈیم سے90ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے اس کی وجہ سے المٹی اور ہپرگی ڈیم لگ بھگ پُر ہوگیا ہے۔ اس لئے ان ڈیم سے بھی پانی چھوڑا جارہا ہے ‘اورکلیل۔یڈور‘کردگہ بھیج‘جارات‘بھاواسی اور بھوجواڑی۔ کننور پُل ڈوب گئے ہیں ۔ضلع انتظامیہ نے ضلع کے سبھی تحصیلداروں کو خبردار رہنے کی ہدایت دئیے ہیں ۔ان ندیوں کے قریب رہنے والوں کو محفوظ جگہوں پر بھیجنے کی ہدایت دی ہے ۔ضلع انتظامیہ صورتحال کی لگاتار نگرانی کررہا ہے۔Field effectکی وجہ سے جمعرات کو ریاست کے کچھ علاقوں میں 50سے60ملی میٹرتک بارش درج کی گئی ہے۔بنگلورو محکمہ موسمیات کے مرکزکے مطابق جمعرات کو انکولہ‘ کنداپور‘ہناور‘کاروار‘کدرا‘اگمبے‘پڑمبور‘منگلور‘لنگنمکی میں20سے60ملی میٹرتک بارش درج کی گئی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا