English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک اور صحافی کا پیٹ پیٹ کر قتل, اگرتلہ میں سیکشن144کا نفاذ

share with us

اسٹیٹ پولیس سپریڈنٹ ابھیجیت سپتارشی نے کہاکہ اس کشیدگی میں دودرجن سے زائد پولیس افیسر بھی بری طرح زخمی ہوئے ہیں اور علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔ترپیورہ سے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعدازاں ہمیں کشیدگی کے مقام سے صحافی کی نعش بھی ملی۔مذکورہ سپریڈنٹ نے کہاکہ صحافی کے قتل کے ضمن میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ صحافی کے قتل کے ضمن میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے مگر سیاسی کشیدگی کے اس واقعہ کے سلسلے میں چار لوگوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔کمیٹی برائے تحفظ صحافی کے مطابق شانتا نو کی موت سے 1990سے لیکر اب تک ہندوستان میں صحافی کے قتل کے اعداد کو 29تک پہنچادیا ہے۔شانتا نو کی ہلاکت کا واقعہ ایک ایسے وقت منظرعام پر آیا ہے جب حالیہ دنوں میں ایک نیوز پیپر ایڈیٹر گوری شنکر کے قتل کے بعد سارے ملک میں اس واقعہ کو لیکر غم وغصہ کی لہر دوڑ رہی ہے۔گوری شنکر کا شمار ہندوتوا نظریہ کے خلاف بے باکی کے ساتھ بات کرنے او راداریہ لکھنے والے صحافیوں میں تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا