English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب صبح چھ بجے کے بعد نہیں سو سکیں گے ریلوے مسافر

share with us

یہ سرکلر بورڈ ریلوے بورڈ کے رکن اور مارکیٹنگ ڈائریکٹر وکرم سنگھ کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق ریزرو ڈبوں میں مسافروں کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک سونے کی سہولت دی جاتی ہے اور باقی اوقات میں یاتریوں کو بیٹھنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ دن کے وقت میں آر اے سی ٹکٹ والے مسافروں اور سائیڈ اپر سیٹ والے مسافر لوور برتھ پر بیٹھ سکتے ہیں۔اس سرکلر میں مزید کہاگیا ہے کہ سائیڈ اپر برتھ بک کرنےوالے مسافر رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لوور برتھ پر بیٹھنے کا مطالبہ نہیں کرسکتے ہیں۔ سرکلر کے مطابق سونے کے وقت میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہی مسافر سو سکتے ہیں ۔ سرکلر میں مسافروں سے ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ بیمار ، معذور اور حاملہ خواتین کو اگر مقررہ وقت سے زیادہ سونا ہے تو ان کی مدد کی جائے۔ہندوستانی ریلوے کے ترجمان انل کمار سکسینہ نے نیوز 18 کو بتایا کہ ایسا اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے کہ آر اے سی کے تحت ٹکٹ بک کرنے والے مسافروں کو زیادہ وقت تک بیٹھنے کی جگہ مل سکے۔ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دن کے وقت میں نہ سوئیں تاکہ دیگر مسافروں کو بیٹھنے کی جگہ مل سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا