English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن کی قیادت میں کانگریس کا اعلیٰ سطحی وفد سری نگر پہنچا

share with us

کانگریس پارٹی ذرائع نے بتایاکہ گروپ نے سری نگر پہنچنے کے ساتھ پارٹی کے مقامی لیڈران کے ساتھ توسیعی ایگزیکٹو میٹنگ کی جس میں ریاست کی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی قیادت والا کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ سری نگر میں مختلف وفود سے ملاقات کا سلسلہ دو دنوں تک جاری رکھے گا۔ گروپ نے گذشتہ ہفتے ریاست کی سرمائی دارالحکومت جموں کا دورہ کرکے وہاں کانگریس کی ایگزیکٹو میٹنگ میں پارٹی کے مقامی سینئر لیڈران سے تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مختلف وفود بشمول جموں بار ایسوسی ایشن، چیمبر ایسوسی ایشن، کشمیری مہاجر، رفیوجی، ڈوڈہ مہاجر، اقلیتوں کی تنظیمیں (ایس سی، ایس ٹی)، پہاڑی زبان بولنے والوں کی آرگنائزیشن اور گوجر باڈی سے الگ الگ میٹنگیں کیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا