English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی جانب سے اقلیتوں کیلئے جاری مُختلف امدادی و ترقیاتی اسکیمات سے استفادہ ضروری

share with us

اس کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے درمیان جو نوجوان تعلیم یافتہ ہیں وہ آگے آئیں اور اس ضمن میں تربیت حاصل کرتے ہوئے اس کمی کو دور کرنے کی سعی کریں۔ان خیالا کا اِظہارآج شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے شاہین ادارہ جات کے آڈیوٹیوریم ہال میں سنٹر فار ریسرچ اینڈڈیبیٹس ان ڈیولپمنٹ پالیسیCRDDPکے زیرِ اہتمام ضلع سطح پر منعقدہ ایک اجلاس کو بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ ماہرِ معاشیات واسکالر پروفیسر ابو صالح شریف صدر سنٹر فار ریسرچ ڈیبیٹس ان ڈیولپمنٹ پالیسی نے اپنے خطاب میں کیا۔پروفیسر ابو صالح شریف یو پی اے حکومت کے وزیر اعظم کی قائم کردہ سچر کمیٹی کے ایک رکن کی حیثیت سے مسلمانوں کی پسماندگی پر مبنی رپورٹ کو مرتب کرنے میں اہم رول نبھایا ہے نے کہا کہ آج کے اس اجلاس کا موضوع ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی جانب سے اقلیتوں کیلئے جاری مُختلف امدادی و ترقیاتی اسکیمات سے استفادہ کے سلسلہ میں بیداری کرنا ہے جس کیلئے بیدر ضلع کے مُختلف اداروں کے عہدیداروں ‘تنظیموں کے اراکین‘ سیاسی جماعتوں کے نمائندے علاوہ دینی ‘ملی ‘سماجی‘ اور تعلیمی ادارو ں کے ذمہ داران کو مدعو کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری معاشی ترقی کیلئے بامقصد اور بلند حوصلوں کے ساتھ آگے بڑھ کر ہمارے لئے جو ملک کی پالیسی مرتب کی گئی ہے اور ہماری ترقی کیلئے جو لائحہ عمل تیا رکیا گیا ہے اس سے ہم کس طرح فائدہ حاصل کرسکتے ہیں اس ضمن میں شعوربیداری ضروری ہے۔اسی مقصد کے تحت آج کا یہ پروگرام ہم نے بیدر ضلع میں منعقد کیا ہے ۔ہمیں سبھی فرقوں کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے ۔اور ملک میں دیگر اقوام سے کندھے سے کندھا ملاکر چلنا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومتیں اپنے طورپر اسکیمات بناتی ہیں مگر ان اسکیمات سے مکمل طریقہ پر فائدہ حاصل نہیں کیا جارہا ہے اور نہ ہی کوئی ادارہ اس سلسلہ میں عوام کی رہنمائی کرتا ہے لہذا حکومتوں کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے جاری کردہ فنڈ کا بڑا حصہ بغیر استعمال کے واپس چلاجاتا ہے ۔ انھو ں نے بتایا کہ ہمارا ادارہ امریکہ کے بڑے بڑے اداروں کے اشتراک سے اس سلسلہ میں ریسرچ کررہا ہے اورپسماندہ طبقات اور علاقوں کی ترقی کیلئے لائحہ عمل اور اس کیلئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کاکام کررہا ہے ۔ہم نے ایک رپورٹ کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ کو پیش کی ہے جس نے ہماری رپورٹ قبول کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پسماندگی سارے ملک کا مسئلہ ہے ۔ہمارا ادارہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ ہماری تحقیقات سے تمام اقلیتوں کو فائدہ پہنچے۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک جناب سید ضمیر پاشاہ ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر و ایکزیکٹیو ڈائریکٹرCRDDP نے بھی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی پسماندگی کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کرنی چاہئے ۔اپنی تعلیمی اور اقتصادی سپماندگی کو دور کرنے کیلئے ہمیں اپنے طورپر عملی اقدامات کرنے چاہئے‘جب تک ہم میں یہ احساس پیدا نہیں ہوگا ہم ترقی نہیں کرسکیں گے۔ انھو ں نے مسلمانوں کو بہ حیثیت خیر اُمت اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے کی ترغیب دی ۔ اور ایمان اور عمل صالح کی قوت کے ذریعہ خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنانے کی تلقین کی۔ اور اس ضمن میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے آنے کی دعوت دی۔اس موقع پر سنئیر سیاست دان شنکر دوڈی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔جناب عبدالسبحان جوائنٹ سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدرنے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کہ اس پروگرام کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری امداد اور اسکیمات سے کس طرح فائدہ حاصل کیا جاسکتا اور کس طرح اپروج ہوسکتے ہیں اس سلسلہ میں تمام مہمانانِ خصوصی نے ہم سب کی بہتر انداز میں تربیت کی اور پُرمغز خطاب کیا۔انھوں نے تمام شرکائے پروگرام سے اِظہار تشکر کیا ۔بعد ازاں دوسرے سیشن میں ضلعی سطح پر تعلیم یافتہ نوجوانوں پر مشتمل اس کام کیلئے ایک ٹیم بنائی گئی جنھیں آن لائن اور سوشیل میڈیا کے ذریعے رہنمائی و تربیت دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا