English   /   Kannada   /   Nawayathi

بین مذاہب شادی کا معاملہ : کیرالہ حکومت اور این آئی اے کو سپریم کورٹ کا نوٹس ، ایک ہفتہ میں جواب طلب

share with us

عدالت نے معاملے کو حساس بتاتے ہوئے لڑکی کے والد کو اس معاملے سے متعلق تمام دستاویزات ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا کہ جب بھی ضرورت ہو گی لڑکی کو 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔معاملے کی اگلی سماعت اگلے ہفتے ہوگی۔بظاہر معاملہ محبت کی شادی کا ہے اورلڑکی کے گھر والے اس شادی کی شروع سے ہی مخالفت کرتے آرہے تھے۔ لڑکی کے والد نے کیرالہ ہائی کورٹ میں تبدیلی مذہب اور شادی کو ختم کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے بھی سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی لڑکی کی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ ہے اور اسے اس میں اپنے والدین کی مشورہ حاصل کرنا چاہیے تھا۔عدالت نے کہا تھا کہ مبینہ شادی بکواس ہے اور قانون کی نظر میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ لڑکی کے والد نے ہائی کورٹ میں یہ الزام بھی لگایاتھا کہمسلم لڑکے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ میں شامل کرنے کے لئے ان کی بیٹی کا پہلے مذہب بدلوایااورپھر جھوٹی محبت کا ڈھونگ کرکے شادی رچا لی۔لڑکے نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اس نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ کو کسی کی بھی شادی مسترد کرنے کا حق نہیں ۔خاص طور پر تب جب لڑکا-لڑکی دونوں پڑھے لکھے اور سمجھدار ہوں اور ان کی دماغی حالت بھی ٹھیک ہو۔ اس طرح کی بندش سے ہندستانی خواتین کی آزادی کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں ہندو لڑکی سے ہوئی اس کی شادی کو منسوخ کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا