English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھیڑ کے ذریعہ قتل کے خلاف پارلیمنٹ میں پرائیویٹ ممبر بل پیش کریں گے اسدالدین اویسی

share with us

اویسی نے یہ بھی بتایا کہ لوک سبھا سکریٹریٹ نے بل سے متعلق ان کا نوٹس قبول بھی کر لیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں گئو رکشکوں کے حملے اور پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کے واقعات کے خلاف اسد الدین اویسی کافی سخت ردعمل کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ایودھیا کیس اور رام مندر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں اویسی نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے کہنا رہا ہے کہ جس طرح سے 6 دسمبر کو بابری مسجد کو شہید کیا گیا، قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، ویسا دوبارہ نہیں ہوگا۔ نہ تو یہ ملک اور نہ ہی سپریم کورٹ کسی کو اس کی اجازت دے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک مسلم پرسنل لاء بورڈ کا موقف ہے، وہ مکمل طور پر واضح ہے۔ اب اس بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ جب وی پی سنگھ وزیر اعظم تھے، جب چندر شیکھر وزیر اعظم تھے اور جب دیوگوڑا اور آئی کے گجرال وزیر اعظم تھے، تب بھی اس سلسلہ میں بات چیت کی کوششیں ہوئیں۔ ایم آئی ایم کے ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ ہر مرتبہ کوششیں ہوئیں، لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ ناکامی مسلمانوں کی جانب سے نہیں ہوئی بلکہ دوسری جانب سے ہوئی ، جو آر ایس ایس کے لوگ تھے، ان کے طرف سے ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا